Announcements Announcements Minimize
Audios Audios Minimize
Videos Videos Minimize
Articles Articles Minimize
Yasinabad Karachi Minimize
Introduction | Official Facebook Page | Monthly Dars-e-Quran wa Hadees ﷺ | Madrasatul Quran | Ashra-e-Zul Hijja | Muhammad (Sallaho Alaehe Wasallam) Hamaray | Roza: Faza'el Aur Masa'el | Tazkira Jannat wa Jahannum | Annual Report of 2012-13 | Hajj Tarbiyati Program | Short Courses | Yas'Aloonak | Khitab-e-Jumma | Muntakhabat Darse Nizami | Gallery
 
Show as single page

 

 

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

سالانہ رپورٹ قرآن اکیڈمی یسٰین آباد

برائے سال2012-13ء

بہ مطابق  1433-34ھ

نحمدہٗ ونصلی علی رسولہ الکریم ،اما بعد: 

ابتدائیہ:

کل شکر اور کل تعریف اس رب العالمین کے لئے کہ جس نے ہمیں اپنے دین کی خدمت کا موقع عنایت فرمایا ۔اگر اس کی توفیق ہمارے شامل حال نہ ہو تی تو ہم اس قابل ہر گز نہ تھےاور درودو سلام ہو نبی رحمت ﷺپر۔

قرآن اکیڈمی یٰسین آبادانجمن خدّام القرآن سندھ کراچی کے ذیلی ادارے کے طور پرگزشتہ کئی ماہ و سال  سےاس پرفتن دورمیں  تعلیم و تعلّم دین کے عظیم فریضے کی ادائیگی میں مصروف ہے۔ خادم قرآن محترم جناب ڈاکٹر اسرار احمد صاحب ؒ کےبوئے  ہو ئے بیج کایہ پودا برگ و بار لا رہا ہےاور ادارہ  ہذا  مسلسل روز افزوں ترقی پارہا ہے۔اس ادارے کی عمارت 1700مربع گز کے رقبے پر مشتمل ہے جس میں سے 1500مربع گز تعمیر شدہ  رقبہ ہے۔رواں دورانیے (جولائی 2012ءتا جون 2013ء)میں مختلف شعبہ جات کاتعارف اور انکے  تحت سرگر میوں کی کیفیت ذیل  میں پیش کی جارہی ہے۔ 

 

شعبۂ حلقات و دورات دینیہ شعبۂ تعلیم وتدریس  شعبۂ مرکز تعلّم وتحقیق
6۔وابستگان ادارہ کی دیگر دعوتی و تبلیغی سرگرمیاں شعبۂ مدرسۃ البنین والبنات شعبۂ بحث وتطویر
شعبۂ افرادی قوت 8۔تحریکی و خصوصی سرگر میاں 7۔مہمان خانہ
12۔مستقبل کے منصوبہ جات  11۔شعبۂ دار الاقامہ 10۔شعبۂ مطعم

 

1۔ شعبۂ مرکز تعلّم وتحقیق (Learning and Research Centre):

اس شعبے  کے تحت مضامین کی مرکزتنظیم اسلامی اور مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور ترسیل کو  ممکن بنایاجاتا ہے  جو کہ مختلف مکاتب فکر کے تحت شائع ہوتے ہیں ۔اسی طرح امسال مدیر ادارہ و استاذ اصول فقہ، جناب اویس پاشا قرنی صاحب کے مرتب کردہ اصول فقہ کے نوٹس کی تخریج کی گئی۔ادارے کے  استاذ تفسیر مولانا نور الاسلام صاحب کے مقالے اجرت علی الطاعۃکے مسودے کو اسی شعبے کے تحت تیارکیا گیا ۔ایک اہم بات یہ بھی قابل ذکر ہے کہ LRCکے تحت اکیڈمی کے سال دوم کے فارغ التحصیل طالب علم ڈاکٹر محمد علی شمیم صاحب بانئ محترم ڈاکٹر اسرار احمد ؒ کے اہم کتابچے"اسلام کی نشاۃ ثانیہ کرنےکا اصل کام " کا فرانسیسی زبان میں ترجمہ کر رہے ہیں،الحمد للہ یہ کام جاری ہے۔ڈاکٹر عبدالسمیع صاحب کے انگریزی ترجمہ قرآن کو اشاعت کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔تزکیہ نفس کے عنوان سے محترمہ ہما نجم صاحبہ کے دروس جو کہ  ٹرانسکرائب شدہ ہیں، کی تخریج و تسوید کی گئی جبکہ مزید کام جاری ہے۔ اسی طرح  

(الف): مجلسِ حکمت:   

مورخہ 4 ستمبر  2012ءقرآن اکیڈمی یٰسین آباد کےشعبہ تعلّم و تحقیق کے  تحت مجلس حکمت کی تاسیس کی گئی ۔ اس مجلس کے مراقب کی ذمہ داری جناب اویس پاشا قرنی صاحب انجام دے رہے ہیں جبکہ کوآرڈینیٹرکی ذمہ داری جناب عبدالصمد صاحب ادا فر مارہےہیں۔ تاسیسی اجلاس میں مجلس حکمت کے تحت انجام  دیے جانے والے مختلف تحقیقی منصوبہ جات طے کیے گئے۔پیش نظر  دورانیے میں مجلس کی 12 نشستیں منعقد ہو ئیں جبکہ اوسطاً حاضری کیفیت 35 رہی ۔ان نشستوں  میں مقررین اور موضوعات کا تعارف درج ذیل ہے۔

نمبر شمار

تاریخ

موضوعات

مقرر

تعارف

1

04ستمبر 12ء

تاسیسی اجلاس

جناب اویس پاشا قرنی صاحب

مراقب مجلس

2

18ستمبر 12ء

تحفظ ناموس رسالت

جناب اویس پاشا قرنی ،جناب عبدالرحمٰن خان،جناب عطاءالرحمٰن عارف،جناب جاوید اسحاق صاحبان

اراکین مجلس حکمت

3

02اکتوبر 12ء

سرمایہ دارانہ نظام ایک تعارف

ڈاکٹر جاوید اکبر انصاری صاحب

فلسفی و ماہر معاشیات

4

30اکتوبر 12ء

تعارف جدیدت(بحوالہ حسن عسکری مرحوم)

پروفیسر عبدالوحید قریشی صاحب

دانشور و  استاد

5

20نومبر 12ء

قرآن کا تصور حیات انسانی

مولانا اسد الرحمٰن فاروقی صاحب

عالم دین

6

04دسمبر 12ء

دینی تحریکوں اور مکاتب فکر کے تنقیدی اسالیب کا جائزہ

جناب خالد جامعی صاحب

معروف نقّاد( مدیر شعبہ تصنیف و تالیف و ترجمہ جامعہ کراچی )

7

01جنوری 13ء

Spiritual Revolution in Turkey

حافظ احمد پاشا صاحب

رکن ہذمت مومنٹ ،نیو یارک امریکہ

8

08جنوری 13ء

اتحاد امت اور عملی تدابیر

مفتی نذیراحمد صاحب

مدیر شعبہ تحقیق جامعہ بنوریہ العالمیہ سائٹ

9

19فروری 13ء

خصوصی خطاب بحوالہ سورۃ العصر

مولانا انتظار الحق تھانوی صاحب

فرزند رشید مولانا احتشام الحق تھانوی ؒ و خطیب جامع مسجدقباء

10

12مارچ 13ء

نظریہ وحد ت الوجوداور نظریہ ارتقاء

انجینئر مختار حسین فاروقی صاحب

صدر انجمن خدام القرآن  جھنگ

11

19 مارچ 13ء

Turkey: Past & Present

جناب عدنان یمان صاحب

ڈائریکٹر رومی فورم، کراچی

12

02اپریل 13ء

عظمت قرآن بزبان اقبالؒ

جناب اویس پاشا قرنی صاحب

مراقب مجلس

 (ب): مرکز تعلّم وتحقیق کے تحت کتب خانہ:     

الحمد للہ، ادارہ کے مرکز تعلّم و تحقیق  کے تحت علمی وفنی کتب پر مشتمل ایک  وسیع  کتب خانہ بھی موجود ہے جس میں عقیدہ ،علوم قرآن ،علوم حدیث،علم فقہ،فتاویٰ ،تفسیر ،متون احادیث ،متون فقہ ، ،سیرت و سوانح، تاریخ ،ادب، شاعری و دیگرموضوعات پر مشتمل کتب کا ایک بڑاذخیرہ موجود ہے۔ امسال موصول ہو نے والی کتب کو ملا کر  کل کتب کی تعداد تقریباً ساڑھے سات ہزار(7500) تک پہنچ چکی ہیں جبکہ ہر ماہ دنیا بھر سےمختلف زبانوں میں  موصول ہو نے والے رسائل وجرائدکی تعداد تقریباً42ہے۔  کتب خانے کے اوقات کار صبح 9 بجے تا  شام 5 بجے  ہیں۔کتب خانے سے روزانہ کی بنیاد پر ادارے کے جملہ اساتذہ اور مدرسین بھر پور استفادہ کرتے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ الحمد للہ ہاسٹل کے طلبہ بھی اپنے وقت کا بڑا حصہ بغرض تعلّم  یہاں صرف کرتے ہیں ۔کتب خانےکے انچارج مولانا سعید احمد الحسینی صاحب ہیں ۔

(ج): ’’یسئلونک‘‘( They Ask you):

انجمن خدام القرآن کی ویب سائٹ www.quran academy.com  پر ایک خاص سہو لت بعنوان یسئلونک(They Ask You)مو جود ہےجس پر دنیا بھر سے تنظیم اسلامی اور انجمن خّدام القرآن کے رفقاء و احباب اپنے سوالات ارسال کر تے ہیں ۔اس سال  اوسطاً ایک سوال فی یوم  کے اعتبار سے استفسارات مو صول ہوئے جن کے تحریری جوابات ارسال کیے گئے۔یہ سوالات جناب اویس پاشا قرنی صاحب  کو براہ راست اپنے ای میل بکس پر موصول ہو تے ہیں جن  کے وہ بعض اوقات فوری فی البدیہہ جوابات ارسال کر دیتے ہیں ، بعض مغلق اور قانونی اثرات کے حامل سوالات کے لئے جواباً شہر کے قابل اعتبار دار الافتاء کے رابطے ارسال کئے جاتے ہیں اور دیگر کئی سوالات کی اکیڈمی کے دیگر اساتذہ سے معاونت لیتے ہوئے تخریج و تسوید کرواکر اور تحقیق کے بعد تحریری جواب باقاعدہ ارسال کئے جاتے ہیں ۔

       2۔شعبۂ تعلیم وتدریس:

(الف) قرآن فہمی کورس سالِ اول:

موجودہ  دور میں ہم مسلمانوں کاایک بڑا  المیہ یہ ہے کہ جولوگ جدیددنیوی  تعلیم حاصل کرتے ہیں اور اپنی زندگی کے کئی قیمتی سال اسکولوں اور کالجوں کی نذر کردیتے ہیں   وہ  بالعموم دینی تعلیم سے بالکل ناواقف رہتے ہیں ۔ اِسی طرح معاشرے کے وہ افراد جو دینی تعلیم کے حصول کے لیے ابتداء ہی سے دینی مدارس کا رخ کرتے ہیں وہ اکثر و بیشتر دنیوی تعلیم کے میدان میں بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔ یہ ایک ناقابلِ تردید حقیقت ہے کہ ہمارے معاشرے کا اصل بہاؤ جدید تعلیم ہی کی جانب ہے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ پڑھے لکھے لوگوں کی ایک عظیم اکثریت گریجویشن اور ماسٹرز کی سطح تک تعلیم حاصل کرنے کے باوجود دینی تعلیم سے قطعی ناواقف ہوتی ہے بلکہ اِن میں سے اکثرقرآنِ حکیم کو سمجھنا تو درکنار اِسے ناظرہ  پڑھنے کی صلاحیت سے بھی عاری ہوتے ہیں۔

قرآن فہمی کورس کا مقصد یہی ہے کہ ایسے حضرات و خواتین کو جو جدیدتعلیم حاصل کرچکے ہوں  عربی زبان کے بنیادی قواعد اور اُن بنیادی دینی علوم سے آراستہ کردیا جائے جو قرآنِ حکیم کو سمجھ کر پڑھنے،سمجھنے اور فہمِ دین کے حصول کے لیے ضروری ہیں۔چنانچہ 2005سے بغیر کسی تعطل کے الحمد للہ ادارہ ہذا میں اس کورس کا انعقاد جاری ہے ۔امسال بھی بحمد اللہ کامیابی کے ساتھ یہ کورس پایہ تکمیل کو پہنچا۔کورس کے اختتام پر  حضرات کی تعداد 28  جبکہ خواتین کی تعداد 40 رہی۔اس دورانیے میں مذکورہ  شعبے کے ناظم کے فرائض جناب فاروق احمد صاحب نے عمدہ انداز میں ادا فر مائے۔

خصوصی محاضرات برائے سال اول:

صدر انجمن خدام القرآن  جھنگ و مدیر حکمت بالغہ محترم   انجینئر مختار حسین فاروقی صاحب کوتاریخ کے موضوع پرخاص ملکہ  حاصل ہو نے کےسبب  خصوصی محاضرات کے لیے مدعو کیا گیا ۔الحمد للہ ان محاضرات کا دورانیہ ایک ہفتہ پر مشتمل رہا جس میں  سال اول ودوم کے طلبہ کی بھر پور شرکت رہی۔ 

اس کے علاوہ پیش نظر دورانیے میں جن دیگر موضوعات پر محاضرات منعقد کیے گئے ان کا تذکرہ اجمالاً ذیل میں کیاجارہا ہے۔

نمبر شمار

مقرر

موضوع

1

جناب شجاع الدین شیخ صاحب

  گھر میں دعوت کا کام کیسے؟

2

جناب شجاع الدین شیخ صاحب

فضیلت علم

3

جناب شجاع الدین شیخ صاحب

سفر آخرت کے مراحل 

4

انجینئرنعمان اختر  صاحب

درس کی تیاری کیسے کریں ؟

5

جناب ڈاکٹر محمد الیاس صاحب

ٹائم منیجمنٹ

6

جناب اویس پاشا قرنی  صاحب

عشرہ ذوالحجہ فضائل و مسائل

7

جناب اویس پاشا قرنی  صاحب

علامہ اقبال کی نظم ابلیس کی مجلس شورٰی

(ب)قرآن فہمی کورس سال دوم : 

حقیقتِ حال یہ ہے کہ اس وقت عالمی سطح پر امتِ مسلمہ کے خلاف فکری اور عملی  جنگ زوروں پرہے۔ضرورت یہ ہے کہ عین اس حالتِ جنگ میں فکری اور عملی دونوں میدانوں میں اسلام کے مورچوں کو مستحکم کیا جائے۔ آج جہاں اس بات کی ضرورت ہے کہ ہر مسلمان خوابِ غفلت سے بیدارہو اورتحفظ واقامت دین کے لئے جان ومال سے جہاد فی سبیل اللہ کے تقاضوں کو ادا کرےوہیں یہ بھی ایک دینی فریضہ ہے کہ علمی وفکری میدان میں عالمی سطح پر اسلام کے خلاف جو فکری جنگ جاری ہے، اُس میں مورچہ بند ہوکر باطل کے دانت کھٹے کردیئے جائیں۔اَللّٰھُمَّ وَفِّقۡنَا لِھٰذَاوَمَا ذٰلِکَ عَلَی اللہِ بِعَزِیۡزٍ۔چنانچہ ان حالات میں ایسے افرادِ کار تیار کرنے کی ضرورت ہے جو دنیوی علوم کے ساتھ ساتھ علومِ دینیہ میں بھی مناسب حد تک رسوخ رکھتے ہوں تاکہ فکری وعلمی میدان میں وہ باطل کے خلاف برسر پیکار ہوں، اسلام کی نشأةِ ثانیہ کے لئے ٹھوس علمی بنیادوں پر دعوت وتبلیغ اور تحقیق و تصنیف کی خدمات سرانجام دےسکیں اور دورِ حاضر میں مسلمانوں کی رہنمائی کرسکیں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے 2010ء سے قرآن فہمی کورس کے سال دوم کاآغازکیا گیاہے ۔ اس کورس کے سال دوم سے ہمارے پیش نظر ایسے افراد کو ٹھوس بنیادوں پر دینی تعلیم سے مسلح کرنا ہے جو ایک حد تک دنیوی تعلیم(بیچلرز/ ماسٹرز/ڈاکٹریٹ)کے علاوہ قرآن اکیڈمیز میں سال ہا سال سے جاری قرآن فہمی کورس سال اول تک دینی تعلیم حاصل کرچکے ہوں۔ اس کورس کی تکمیل سے جہاں تبلیغی وتدریسی سرگرمیوں میں سہولت ہوگی وہاں تحقیقی وتخلیقی راہوں پر آگے بڑھنے کے لئےایک مستحکم بنیاد فراہم ہوسکے گی۔امسال بحمد اللہ اس کورس کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کرنے  والے حضرات کی تعداد 12 رہی۔ سال دوم میں تدریس کی ذمہ داریاں انجمن سے وابستہ تین اساتذہ  کے علاوہ دیگر مکاتب فکر کےوہ  علماء کرام  جو مختلف مدارس میں اپنی تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں کے ذمہ ہیں جن کا اجمالی تذکرہ ذیل میں کیا جارہا ہے۔

جناب اویس پاشا قرنی صاحب کے ذمے اصول فقہ اور عقیدے کی تدریس ہے،جناب عاطف محمود صاحب عربی زبان و ادب کے استاذ ہیں،جناب عبدالرحمٰن خان صاحب فقہ العبادات و البیوع کی تدریس کی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں جبکہ اکیڈمی کے باہر سے تشریف لانے والے اساتذہ میں جناب شیخ ابو عمر صاحب جامعہ فاروقیہ کے فاضل ہو نے کے ساتھ ساتھ جا معہ اسلامیہ مدینہ منورہ کے بھی گریجویٹ ہیں ، موصوف جامعہ ابی بکر کراچی کے شیخ الحدیث ہیں اور ہمارے ہاں سال دوم میں علوم الحدیث کے استاذ ہیں ۔مولانا نو رالاسلام صاحب مردان  کے معروف شیخ الحدیث مولانا گوہر رحمٰن صاحب ؒکے شاگردہیں ۔موصوف سال دوم میں تفسیر و اصول تفسیر کی تدریس فر ماتے ہیں ۔مولانا عبدالقادرہاشم  صاحب دارالعلوم کراچی کے فاضل ہیں اس کے ساتھ ساتھ جامعہ کراچی سے ڈاکٹریٹ بھی کر رہے ہیں آپ کے ذمے سال دوم میں فقہ المعاملات اور اصول حدیث کے اسباق کی تدریس ہے، اس کے ساتھ ساتھ مو صوف معروف درس گاہ دارالعلوم کورنگی، کراچی کے کل وقتی استاذ بھی ہیں۔ ڈاکٹر عمران لطیف صاحب کےذمہ  اضافی محاضرات کی تدریس ہے ۔ موصوف شعبہ عربی میں جامعہ کراچی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے حامل ہو نے کے ساتھ ساتھ اسی شعبے میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

خصوصی محاضرات برائے سال دوم:

صدرمرکزی انجمن خدام القرآن لاہورمحترم ڈاکٹر ابصار احمد صاحب کی کراچی آمد کے موقع پر ادارے کی درخواست پر انہوں نے سال دوم کے طلبہ سے تعارف فلسفہ کے موضوع پر خصوصی خطاب فر مایا بعد از خطاب طلبہ کے ساتھ سوالات اور جوابات کا سیشن بھی ہوا۔ اس کے علاوہ پیش نظر دورانیے میں جن دیگر موضوعات پر محاضرات منعقد کیے گئے ان کا تذکرہ اجمالاً ذیل میں کیاجارہا ہے۔واضح رہے کہ بذریعہ ویڈیومنعقد ہو نے والی کلاسز میں متعلقہ استاد در میان میں تو ضیحات اور تعلیقات بھی فر ماتے رہتے ہیں ،اس طرح اس قیمتی اثاثے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

نمبر شمار

موضوع

مقرر

1

اسلام کی نشاۃ ثانیہ

ڈاکٹر اسرار احمدؒ صاحب (ویڈیو)

2

بر عظیم پاک و ہند میں اسلام کی آمد

ڈاکٹر اسرار احمدؒ صاحب (ویڈیو)

3

رجوع الی القرآن منظر و پس منظر

ڈاکٹر اسرار احمدؒ صاحب (ویڈیو)

4

تزکیہ نفس

جناب احمد جاوید صاحب (ویڈیو)

5

علوم دینیہ کا تعارف

جناب اویس پاشا قرنی  صاحب

6

حجیت حدیث

جناب اویس پاشا قرنی  صاحب

7

اصول تفسیرو شرائط مفسر

جناب اویس پاشا قرنی  صاحب

8

علم کی فضیلت

شیخ اسامہ الازہری ،عربی خطاب(ویڈیو)

9

فضائل قرآن و حضرت عائشہ ؓ

شیخ محمد عبدالرحمٰن العریفی، عربی خطاب(ویڈیو)

10

علوم اسلامیہ اور I.T

ڈاکٹر عمران لطیف صاحب

11

تعارف علم قراءت

ڈاکٹر عمران لطیف صاحب

شعبۂ حلقات ودوراتِ دینیہ (Study circles and Weekly short courses):  

عرصہ دراز سے اس ضرورت کو شدت سے محسوس کیا جارہا تھا کہ وہ حضرات جو تعلیمی یا معاشی مصروفیت کی بناء پر صبح کے اوقات میں ہو نے والے قرآن فہمی کورس سے استفادہ کرنے سے قاصر ہیں ،ایسے افراد کے لیے دینی علوم کے حصول کو ممکن بنایا جائے۔اس مقصد کے حصول کے لیے الحمد للہ مذکورہ دورانیے(2012-13ء)میں حلقات و دورات کے عنوان سے ہفتہ اتوار اور شام کے اوقات میں مختصر دورانیے کے کورسز کو متعارف کرایا گیا جن میں ایک بڑی تعداد نے دلچسپی کا اظہار کیا ۔اسکا   اندازہ اس امر سےبخوبی  لگایا جاسکتا ہے کہ مجموعی طور پر 335حضرات مختلف کورسز میں رجسٹرڈ ہوئے،الحمد للہ۔اس شعبے کی نظامت جناب حارث احمد صاحب خیر و خوبی سے فر مارہے ہیں ۔

·       سمر کورس:

گرمیوں کی تعطیلات میں بچوں اور بچیوں کی دینی تربیت کے لیے سمر کورس کا اہتمام کیا گیا جو کہ 15 روز پر مشتمل تھا جس میں تقریباً 60بچے اور بچیوں کی شرکت رہی ،واضح رہے کہ بچیوں کا کورس شعبہ خواتین کی زیر نگرانی جاری رہا۔اس پروگرام کو زیادہ سے زیادہ دلچسپ بنانے کے لیےمختلف  اصلاحی اور تربیتی ویڈیوز کے سیشنز منعقد کیے گئے۔اس کورس میں بچوں اور بچیوں کے لیے ریفرشمنٹ کا بھی اہتمام کیا جاتا رہا۔

       5۔شعبۂ بحث وتطویر (Research and Development):     

الحمد للہ انجمن خدام القرآن اور تنظیم اسلامی کے مدرسین کی درس و تدریس کے حوالے سےبڑھتی ہو ئی مصروفیات کی وجہ سے ایک ایسے شعبے کی ضرورت کا احساس اجاگر ہورہا تھا کہ جس کے تحت  مختلف موضوعات پر نکات برائےتدریس تیارکیے جائیں  تا کہ سینئر مدرسین کو سہولت مہیا کی جاسکے۔چنانچہ مذکورہ دورانیے میں  اس شعبےکا باقاعدہ قیام عمل میں لایا گیا ۔ الحمدللہ اس دورانیے میں 50عنوانات پر کام کیا گیا۔اس شعبے کی ذمہ داری بھی جناب حارث احمد صاحب کے پاس ہے۔

       6۔ شعبۂ مدرسۃ البنین والبنات :

فی زمانہ تعلیمی اداروں میں کم و بیش مغربی نظامِ تعلیم و تربیت رائج ہے چنانچہ نئی نسل بنیادی  مذہبی تعلیم سے بھی الا ماشاء اللہ محروم نظر آتی ہے۔اس شعبےکےزیرِ اہتمام بچوں اور بچیوں  کی دینی و اخلاقی تعلیم تربیت کے لیے اقراء قاعدہ ، ناظرہ قرآن حکیم،نماز ،مسنون دعائیں، آدابِِ زندگی کی تدریس کااہتمام کیا جاتاہے ۔نئے تعلیمی سال میں شعبہ ٔ ہذا کے تحت شعبۂ حفظ کا بھی باقاعدہ آغاز کا منصوبہ پیش نظر ہے،ان شاء اللہ۔اس سال شعبۂ ہذا میں کل طلبہ و طالبات کی تعداد 155رہی ۔مذکورہ دورانیے میں شعبے کے انچارج حافظ کاظم عثمان  صاحب رہے ۔

وابستگانِ ادارہ کی دیگر دعوتی وتبلیغی سرگرمیاں:         

الحمد للہ، ادارےسے وابستہ افراد  اپنے متعین اوقاتِ کار یا اکیڈمی کی چار دیواری سے باہر بھی  دعوتی، تبلیغی، اصلاحی،تصنیفی، تعلیمی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں مثلاً حلقہ جاتِ قرآنی میں درسِ قرآن،تحریکی  اجتماعات میں خطاب ،دیگر اداروں میں تدریس،خطاب جمعہ اوردعوتی خصوصی سرگرمی وغیرہ ۔پیش نظر دورانیے کی قابل ذکر سرگر می  جس کا تذکرہ لازمی محسوس ہو تا ہے وہ یہ کہ معروف ترک عالم شیخ  فتح اللہ گولن صاحب کی خدمت تحریک جو ترکی میں اصلا ح کا کام کر رہی ہے سے وابستہ ایک نیم  سرکاری تنظیم کی جانب سے استنبول میں ایک عالمی فقہی کانفرنس کا اہتمام کیاگیا جس کا موضوع  “مؤتمرالدولی،الاجماع،والوعی الجمعی ،فقہاً،وروحاً،و وثقافۃً،وسلوکاً  “ (Ijma The collective road map)تھا۔ادارہ کا اعزاز یہ ہےکہ اس کانفرنس میں مدیر ادارہ جانب اویس پاشا قرنی صاحب کو بطور مندوب شرکت کی دعوت  موصول ہو ئی چنانچہ نگران ِانجمن محترم حافظ عاکف سعید صاحب کی اجازت سے  موصوف کو  اس کانفرنس میں شرکت کے ساتھ ساتھ استنبول اور مضافات میں اسی  تحریک کے تحت چلنے والے دیگر اداروں کا قریبی مشاہدہ کرنے کا موقع حاصل رہا ۔ اس کے علاوہ وابستگان ِادارہ کی دیگر خاص سرگرمیوں کا  تذکرہ بھی  اجمالاً پیش خدمت ہے۔

نمبر شمار

عنوان

مقرر

نوعیت

مقام

زیر اہتمام

1

حجیت حدیث وسنت

جناب اویس پاشا قرنی صاحب

خصوصی محاضرہ

قرآن اکیڈمی اسلام آباد

انجمن خدام القرآن اسلام آباد

2

تعارف اصول تفسیر

جناب اویس پاشا قرنی صاحب

مدرسین تربیتی کورس

جامع مسجد محمد علی جناح یونیورسٹی اسلام آباد

مرکز تنظیم اسلامی

3

حجیت حدیث

جناب اویس پاشا قرنی صاحب

مدرسین تربیتی کورس

جامع مسجد محمد علی جناح یونیورسٹی اسلام آباد

مرکز تنظیم اسلامی

4

جہیز اور دعوت طعام کی شرعی حیثیت

جناب اویس پاشا قرنی صاحب

خصوصی درس

نعمانیہ مسجد گلشن اقبال

جناب نور محمد صاحب

5

متفرق

جناب سلیم الدین صاحب

حلقہ ہائے  قرآنی

متفرق

تنظیم اسلامی گلشن اقبال

6

درس ترمذی

مولانا سعید احمدالحسینی صاحب

دورہ حدیث

اورنگی ٹاؤن

مدرسہ عالیہ اورنگی ٹاؤن

7

متفرق

جناب عبد الرحمٰن  صاحب

حلقہ ہائے  قرآنی

متفرق

تنظیم اسلامی وسطی

8

ترجمہ و تفسیر قرآن وعربی کا معلم  

جناب عبد الرحمٰن  صاحب

دراسات دینیہ

نارتھ ناظم آباد

جامعہ اشرفیہ  

9

متفرق

جناب جمیل احمد صاحب

حلقہ ہائے  قرآنی

متفرق

تنظیم اسلامی نارتھ ناظم آباد

10

متفرق

جناب عبدالصمد صاحب

حلقہ ہائے  قرآنی

متفرق

تنظیم اسلامی سرجانی ٹاؤن

       8۔مہمان خانہ:

الحمد للہ ادارے میں  ایک مہان خانہ بھی حال ہی میں قائم کی گیا  ہے جہاں سینئر ترین اساتذہ جو بیرون کراچی سےبرائے تدریس تشریف لاتے ہیں کے ٹھہرنےکا اہتمام کیا  جاتا ہے۔ پیش نظر دورانیے میں تقریباً 15مہان حضرات  کی میزبانی کی  سعادت ادارے کو حاصل رہی الحمد للہ۔اس شعبے کی نظامت جناب مدثر علی پا شا صاحب فر ما رہیں۔

 

9۔تحریکی  و خصوصی  سرگرمیاں:

ادارہ ہذا کو اس دورانیے میں تقریباً 30بڑےتنظیمی و خصوصی  اجتماعات کی میزبانی و منعقد کرنے کا شرف حاصل رہا ۔ جس میں تقریبا ً 5000مرد و خواتین نے  شرکت کی۔اس شعبے کے ناظم جناب مدثر علی پاشا صاحب ہی  ہیں۔

       10۔شعبۂ افرادی قوت:       

الحمد للہ اس وقت مختلف شعبہ جات میں 26 افراد کل وقتی ،07 افراد جز وقتی، 04 افراد اعزازی طور پر اپنی خدمات فرا ہم کر ہے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ شعبہ خواتین کے تحت مصروف کار خواتین کی تعداد 09 ہےچنانچہ ادارے میں مصروف کار  کل افراد کی تعداد 46 ہے۔اس شعبے کی کٹھن ذمہ داریوں کو جناب جمیل احمد صاحب خوش اسلوبی سےانجام  دے رہے ہیں ۔

       11۔ شعبۂ مطعم:(Mess) 

 

الحمدللہ شعبہ مطعم کے تحت ہاسٹل میں مقیم طلبہ اورمقیم  اسٹاف کو تین اوقات طعام  کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔مذکورہ دورانیے میں یومیہ تقریباً 45 افراد استفادہ کرتے رہے۔ اس کے علاوہ درجنوں  چھوٹے اور بڑے اجتماعات کے لیے ریفریشمنٹ اور طعام کی خدمات بھی یہ شعبہ فراہم کرتا رہا ،الحمد للہ۔ اس شعبے کے ناظم جناب نصیب خان صاحب ہیں جو بڑی محنت سے اسے منظم فر مارہے ہیں۔

       12۔شعبۂ دارالاقامہ :(Hostel)   

الحمدللہ پیش نظر دورانیے میں  ادارے کے تحت باقاعدہ دارالاقامہ (Hostel) کا آغاز کیا گیا ۔اس دورانیے میں 7طلبہ  دارالاقامہ (Hostel)میں قیام پذیر رہ کر تعلیم حاصل کرتے رہے۔اس کے ساتھ ساتھ بیرون کراچی سے تعلق رکھنے والے اسٹاف کے 10افراد بھی ہاسٹل سے استفادہ کرتے رہے۔اس دورانیے میں شعبہ ہذا کی نظامت کی ذمہ داری جناب عبد الرحمٰن خان صاحب نے انجام فر مائی۔

13۔مستقبل کے منصوبہ جات:

ان شاءاللہ ادارے  کے مقاصد میں  پیش رفت کے لیے مستقبل کے حوالے سے مختلف منصوبہ جات پیش نظر ہیں ان میں چند  کا تذکرہ ذیل میں کیا جارہاہے۔

·        ادارے کی بڑھتی ہو ئی سر گر میوں کے پیش نظر مختلف شعبہ جات میں اہل افراد کا اضافہ ۔

·        کتب خانے کی تو سیع نیز کمپیوٹرائز ڈکیٹلاگنگ۔

·        بقیہ تعمیراتی کام کی تکمیل۔

·        شعبہ ترجمہ کا قیام جس کے تحت کتب کےعربی، فارسی فرانسیسی ،بنگالی،سندھی ،پشتواور انگریزی میں تراجم تیار کیے جائیں۔

·        شعبہ درس نظامی کا آغاز۔

·        شعبہ ملٹی میڈیا کا قیام۔

·        ادارے کے رقبے کی توسیع کے لیے متصل چند پلاٹس کی ٖخرید۔

·        مختلف علوم عمرانی (Social Sciences)پر ریسرچ سیلز  کا قیام۔ 

حرف آخر: 

ہم اللہ سبحانہ وتعالی کے حضوردعا گو ہیں کہ وہ اس تمام سعی کو اپنی بارگاہ میں قبولیت کا درجہ عطا فرمائے ، اور جملہ افرادکار سے جتنی کوتاہیاں ہوئیں انہیں اپنی رحمت سے  معاف فرمائے ۔آمین 


Tazkira Jannat wa Jahannum | Page 9 of 15 | Hajj Tarbiyati Program

Terms Of Use | Privacy Statement | |
Copyright 2010-15 by QuranAcademy.com